Advertisement

شریفوں نے پہلے پیار سے مل کر ملک لوٹا اب حرام مال اپنا رنگ دکھا رہا ہے، شہباز گِل

شہباز گل

ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریفوں نے پہلے پیار سے مل کر ملک لوٹا اب حرام مال اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نون، میم شین اٹل حقیقت ہے، خاندان کے اندر موجود شکست وریخت کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، شریفوں نے پہلے پیار سے مل کر ملک لوٹا اب حرام مال اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ حمزہ اور مریم نواز میں وراثت کی جنگ ہے، نااہل بھول رہے ہیں کہ قوم نااہل شریفوں کو اولاد سمیت ریجیکٹ کر چکی ہے، پاکستان کو میراث سمجھ کر اقتدار کی کرسی کیلئے لڑائی جاری ہے۔

ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور بڑے میاں کی سوچ نہیں لوٹنے کے انداز مختلف ہیں، فیملی کی طرح پارٹی میں بھی تقسیم در تقسیم ہے، کارکنان کی نظر لیڈرشپ کو ڈھونڈ رہی ہے اور لیڈر کرسی کی جنگ میں مگن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version