Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار یونس نے شعیب اختراورعاقب جاوید کے بھاگ جانےکے بیانات کو بچکانہ قراردےدیا

Now Reading:

وقار یونس نے شعیب اختراورعاقب جاوید کے بھاگ جانےکے بیانات کو بچکانہ قراردےدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے شعیب اختر اور عاقب جاوید کے بھاگ جانے اور کوچنگ سیکھنے کے بیانات کو بچکانہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے شعیب اختراورعاقب جاوید کے بھاگ جانے اور کوچنگ سیکھنے کے بیانات کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا چاہیے مگر جب کوئی ذرا سا دباؤ میں آتا ہے تو اس طرح کے الفاظ کہے جاتے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ دونوں اچھے کرکٹر تھے، شعیب میری قیادت میں کھیلے بھی ،عمر کے ساتھ انسان سمجھدار ہوتا ہے مگر یہ دونوں شاید ابھی تک بچے ہیں۔

سا بق بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئندہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو  میں قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ فیملی سے دوری اور کورونا جیسے مسائل تو تھے پھر جب پی سی بی میں نئے چیئرمین آئے تو لگ رہا تھا کہ وہ نیا سیٹ اپ اور لوگ لانا چاہ رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں مناسب یہی تھا کہ استعفی دے دیتا، اگر استعفی نہ دیتا تو شاید اس سے بھی بڑے مسائل ہوتے،میں پی سی بی اور کرکٹ کے معاملات کو اچھی طرح جانتا ہوں،روایت بھی یہی ہے کہ کسی تبدیلی کی صورت میں ایسا ہی ہوتا ہے،اسی لیے کہوں گا کہ بورڈ اور ملک کیلئے یہی دانشمندانہ فیصلہ تھا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں کیلئے جگہ چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ اپنے پلانز پر عمل درآمد کرسکیں، بہتر نہیں کہ رونا دھونا شروع کردیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قومی ٹیم سے وابستگی کے دور میں میڈیا پر بہت کم آیا،مجھے اپنی کوششوں سے آگاہ کرنا چاہیے تھا مگر میں خاموشی کے ساتھ پوری ایمانداری سے ذمہ داری نبھانے میں مصروف رہا۔

رمیز راجہ کی جانب سے دوبارہ کام کی پیشکش قبول کرنے کے سوال پر وقار یونس نے کہا اگر پی سی بی میں کوئی اسامی خالی ہو اور فیصلہ ساز سمجھیں کہ میں اس کام کیلئے موزوں ہوں تو بھاگوں گا نہیں،یہ میرا حق ہے اورمیں ذمہ داری لینے کیلئے تیار ہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر