Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ کا قتل؛ ملزمان گرفتار

Now Reading:

معروف پاکستانی اداکارہ کا قتل؛ ملزمان گرفتار

پشاور میں نامور رقاصہ صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لےکر تفتیش شروع کی۔

پولیس ذرائع  کے مطابق صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا ہے۔  قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا ، تاھم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ صبا گل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون پارٹی کے بہانے اسے قاتل تک لیکر گئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

 واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے  پولیس نے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جلد ہی مرکزی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا ۔

صبا گل قتل کی ایف آئی آر اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ خزانہ میں درج کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر