Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت 35 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے 10 ارب درخت اور کلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سے  بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پر شفٹ ہوجائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان نے 2600 میگاواٹ کے کول پراجیکٹس کو ہائیڈروپاور پراجیکٹس پر شفٹ کردیا ہے۔

Advertisement

 عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پزیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے جبکہ پیرس معاہدے میں ہونے والے وعدوں پر بھی  مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version