Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہ ہوتا تو وہ آج پاکستان میں نہ ہوتیں، فرخ حبیب

Now Reading:

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہ ہوتا تو وہ آج پاکستان میں نہ ہوتیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہ ہوتا تو وہ آج پاکستان میں نہ ہوتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم صفدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو ہونے والی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ، آج پھر انہوں نے وکیل کو تبدیل کیا، جولائی 2018سے اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ان کو کہنا چاہیے کہ اپیلوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو ، ایک درجن سے زائد بار التواء لے چکے ہیں،  اپنی پٹیشن پر دلائل دینے کے بجائے وکیل بیمار یا کبھی کورونا ہوجاتا ہے ، عدالت نے بھی کہہ دیا کہ تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے تو اپیل میں جاکے کہتا ہے کہ فوری فیصلہ کروایا جائے، یہاں کام مختلف ہے ، انہیں پتہ ہے کہ انہیں سزائیں چوری اور کرپشن پر ہوئی ہیں،عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے ، نواز شریف سے کرپشن پر ریکوری ہونے جارہی ہے ، ان کی جائیدادیں نیلام ہونے جارہی ہیں ،اس پر ان کے پیٹ میں درد ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے تشخص اور سالمیت کا بھی خیال نہیں کرتے، اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ، بھارت کو بے نقاب کرنے پر مریم صفدر کے ٹوئٹر سے کوئی ٹویٹ نہیں آیا ، آج انہیں الیکشن کمیشن کی یاد آرہی ہے، چھ ماہ پہلے مریم نے الیکشن کمیشن کے باہر کھڑے ہو کر دھمکیاں دی تھیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے، فون پر ججز کو فیصلے لکھوانے والے یہ ہی لوگ ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار ہو تو پاکستان کے اندر اور اقتدار نہ ہو تو باہر ہوتے ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں نہ ہوتا تو وہ آج پاکستان میں نہ ہوتیں ، اداروں کی تضیحک ان کا وطیرہ ہے ، آپ جو اداروں کا احترام کرتے ہیں وہ بھی ہمارے سامنے ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جہاں جمہوریت ہوتی ہے وہاں احتساب اور اختیار پر کڑا احتساب بھی ہوتا ہے ، ایسا نہیں ہوسکتا کہ یہ کہیں کہ اقتدار میں آؤ لوٹ مار کروں،مال بناؤ اور کوئی پوچھے تو انتقامی کارروائی کا کہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکا29اپریل تک کاشیڈول جاری
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر