Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک ، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

Now Reading:

اسٹیٹ بینک ، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20.02 ارب ڈالر سے کم ہوکر 19.54 ارب ڈالر رہ گئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 ستمبر تک کمرشل بینکوں سے 18کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لئےگئے جبکہ 17ستمبر تک کمرشل بینکوں کے زخائر 7.04ارب ڈالر سے کم ہوکر6 ارب85 کروڑ دالر رہ گئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی ملکی ذخائر میں ایک ہفتے میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ہوگئی جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 27.06 ارب دالر سے گھٹ کر 26.40 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.68 سے بڑھ کر 169.03 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے  روز  بھی انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا، 4 روز میں انڈیکس 1339 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس کی گراوٹ 300 پوائنٹس رہی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار 296 ہے۔

شیئرز بازار میں آج 44 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 59 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 872 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم؛ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 84 ہزار کی سطح عبور کرگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر