Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی ویکسی نیشن کا معاملہ: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش، اہم انکشافات

Now Reading:

نوازشریف کی ویکسی نیشن کا معاملہ: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش، اہم انکشافات
Advertisement

لندن میں بیٹھے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی چار رکنی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو پیش کی گئی اس رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا کا اندراج چوکیدار اور وارڈ بوائے کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کے چارملازمین نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کا ڈیٹا درج کرنے کو تسلیم کر لیا ہے ،اسپتال میں سپروائزری کا فقدان تھا جس وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  سینٹر میں کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا، ڈیٹا اندراج کی ذمہ داری اسپتال انتظامیہ نے وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کے حوالے کر دی تھی، اسپتال میں آن لائن یا مینول چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بھی موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایم ایس کا پی اے رانا مظفر کا دوست نوید ملاقات کےلئے آتا رہا، تعلقات بہتر ہونے پر متعدد شناختی کارڈ رجسٹرڈ کروائے گئے، نوید نے چوکیدار ابوالحسن سے بھی تعلقات بنائے، نوید نے ابوالحسن چوکیدار سے کہا والد کا ریکارڈ درج کرنا ہے، ابوالحسن نامی چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق کو واٹس ایپ پر ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو کہا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق چوکیداراور وارڈ بوائے عادل رفیق نے ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو تسلیم کیا ہے۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعید سمیت 9 افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے میں ایک اور اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

 محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کوغفلت اور نااہلی کے باعث معطل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسی نیشن کے اندراج کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔

Advertisement

ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی تھی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مر یم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسی نیشن لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہےگا؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر