Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ
Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے اپریل 2021 میں کیے گئے دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ  تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ، عوام کی سطح پر روابط سمیت اہم علاقائی و عالمی فورمز پر تعلقات کے استحکام کیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس نازک مرحلے پر افغان شہریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے، پاکستان افغانستان میں امدادی سامان کے چار جہاز کابل، کندھار، خوست،مزار شریف میں بھجوا چکا ہے۔ عالمی برادری افغانوں کی معاشی و انسانی مدد کیلئے آگے بڑھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا فروغ دو طرفہ مستحکم تعلقات کا مظہر ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت و سرمایہ کاری کے جلد اجلاس کے انعقاد کا متمنی ہے جبکہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوخط آیا اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پردھوم تھی، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ
پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر