سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو بھٹو خاندان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں پیپلز پارٹی کے جیالےبڑی تعداد میں موجود تھےجبکہ دھرنے میں سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن لنجار سمیت دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیالوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خاص طور پر سندھ کی عوام کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے عوام پر مہنگائی کا طوفان لایا گیا ہے، سندھ کے پانی پر قبضہ کیا گیا ہے۔
ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کیا گیا جو ناانصافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے ، سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو ذہنی ازیت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سرکار نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، مہنگائی میں پسی عوام کو بےروزگار کیا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس نیازی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News