Advertisement

سندھ کی عوام  کو بھٹو خاندان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے ، ضیاءالحسن لنجار

سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام  کو بھٹو خاندان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں پیپلز پارٹی کے جیالےبڑی تعداد  میں موجود  تھےجبکہ دھرنے میں سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن لنجار سمیت دیگر مقامی رہنما بھی  موجود  تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیالوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی  کی ۔

سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کی جانب سے خاص طور پر سندھ کی عوام کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے عوام پر مہنگائی کا طوفان لایا گیا ہے، سندھ کے پانی پر قبضہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ضیاءالحسن لنجار  کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کیا گیا جو ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے ، سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو ذہنی ازیت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر ضیاءالحسن  کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سرکار نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، مہنگائی میں پسی عوام کو بےروزگار کیا جارہا ہے  اب وقت آگیا ہے کہ اس نیازی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version