Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکٹیمرا انجکشن صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں شارٹ ہے، صوبائی وزیر صحت

Now Reading:

ایکٹیمرا انجکشن صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں شارٹ ہے، صوبائی وزیر صحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں شارٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام پیرا میڈک اسٹاف اور تمام ڈاکٹرز کو پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے ٹیون کرنا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج سے پہلے کبھی اس حوالے سے کسی نے دھیان نہیں دیا، اس اسپتال میں خواتین کے کینسر کا پورا شعبہ ہے، ایکٹیمرا انجکشن صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں شارٹ ہے، کمپنی کے پاس رہ میٹیریئل شارٹ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے دنیا بھر سے معذرت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لوگ ڈپریشن میں اوپن مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں جعل سازی شروع ہوئی ہے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اس حوالے سے ہدایت کر دی گئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میو اسپتال میں تشدد کے معاملے ہر انکوائری کر رہے ہیں، جہاں تک کارکردگی کی بات ہے ٹیم لیڈر اس میں بہت اہم ہوتا ہے، میری کارکردگی اس لئے بہتر ہے کہ وزیر اعلی کی ہر وقت مجھے بیکنگ حاصل ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ ہم ایک بہت ذہین قوم ہیں لیکن ہماری ذہانت چیٹنگ پر استعمال ہوتی ہے، اگر ہم صحیح ذہانت کا استعمال کرتے تو چاند پر جاسکتے تھے، لیکن ہم اپنی ذہانت کا استعمال اس پر کرتے ہیں کہ کیسے ٹیکہ لگوائے بغیر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر