Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچھے تعلیمی اداروں میں بچوں کو پڑھانا خواب بننے لگا، فیسوں میں 2 سو گنا اضافہ

Now Reading:

اچھے تعلیمی اداروں میں بچوں کو پڑھانا خواب بننے لگا، فیسوں میں 2 سو گنا اضافہ

اچھے تعلیمی اداروں میں بچوں کو پڑھانا خواب بننے لگا ہے، فیسوں میں 2 سو گنا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد  کے  پبلک اسکول کو اچھا بنانے کا آئی بی اے سکھر کا دعوی دھرا رہ گیا، جبکہ اب پبلک اسکول میں داخلہ لینے پر فی بچہ ترقیاتی فنڈ 20 ہزارروپے ادا کرنا ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ماتحت پبلک اسکول آئی بی انتظامیہ نے فیسوں میں دو سوگنا اضافہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طالب علموں سے اسکول ڈولپمنٹ فنڈز کے نام پر20 ہزار روپے وصولی کا آغاز کردیا گیا جبکہ بچوں کی اسسمنٹ کی بھی فیس والدین کو 15 سو روپے کی صورت میں دینی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک اسکول میں داخلہ پرسیکورٹی کے نام پر فی بچہ25 سو سے 10 ہزارروپے کردیے گئے جبکہ آئی بی اے نے پبلک اسکول میں داخلہ فیسیں 18 ہزار سے بڑھا کر70 ہزار روپے کردیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک اسکول میں داخلہ و ٹیوشن فیس میں اضافے پر وزیراعظم کو درخواست بھیج دی ہے جبکہ پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے پبلک اسکول انتظامیہ کوداخلہ فیسوں پر لیگل نوٹس بھیج دیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ نوٹس دئیے بغیراسکول داخلہ فیس 18 ہزارسے بڑھا کر 35 ہزار کردی گئی ہے جبکہ پبلک اسکول حیدرآباد انتظامیہ کی سندھ ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ ریگولیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پرنسپل عمران لاڑک کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اسکول میں داخلہ فیس 35 ہزار روپے تک کی گئی ہے جبکہ پبلک اسکول کی داخلہ فیسوں میں اضافہ 6 سال بعد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر