Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹے کو تحفے میں ملی شرٹ اقراء نے خود پہن لی

Now Reading:

بیٹے کو تحفے میں ملی شرٹ اقراء نے خود پہن لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ اقراء عزیز نے بیٹے کبیر کو تحفے میں ملی شرٹ خود پہن لی۔

 اداکارہ اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں بچوں کے معروف کارٹونک کردار ’پوپوائے‘ دی سیلر کی تصویر بنی شرٹ زیب تن کیے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

بیٹے کو تحفے میں ملی شرٹ اقراء نے خود پہن لی

اداکارہ اقراء نے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اداکار نورالحسن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ نور بھائی، یہ شرٹ آپ نے کبیر کو تحفے میں دی تھی لیکن مجھے فٹ آگئی۔

بعد ازاں اقراء کی اس اسٹوری کو  اداکار نور الحسن نےبھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ اقراء عزیز نے بتایا تھا کہ انہوں نے کب سے اور کیسے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا تھا بجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر ر ہی ہے۔

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ بہت چھوٹی سی عمر سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھیں اور اپنی والدہ کا دوپٹہ لے کر اُن سے ساڑھیاں باندھا کرتی تھیں اور بھارتی فلموں کے گانوں پر ڈانس کیا کرتی تھیں، وہ ساڑھی باندھ کر شیشے کے سامنے اداکاری کیا کرتی تھیں۔

اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ وہ دسویں کلاس میں تھیں جب وہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اُس وقت انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے، اس کے بارے میں لوگ کیا سوچتے ہیں، اس شعبےکو غلط کہا جاتا ہے یا اچھا مانا جاتا ہے، انہیں شوبزانڈسٹری سے متعلق یہ بھی پتا نہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس شعبے میں آئیں تو اُن کے گھر والوں کا بس اتنا ماننا تھا کہ اُن کی بیٹی کو اداکاری کا شوق ہے وہ یہ کام کرنا چاہتی ہیں، اُن کی بیٹی کی یہ خواہش ہے جسے وہ پورا کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے اقراء عزیز سے اظہارِ محبت 2019ء کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں نے سال 2019ء کی 28 دسمبر کو شادی کر لی تھی تاہم اب ان کے ہاں ایک بیٹا ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر