آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب کے اسکولز بندش کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے اسکول بندش کے اعلان پر ردعمل دیتے کہا کہ تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اور این سی او سی الیکشن سرگرمیاں اور غیر قانونی سیاسی اجتماعات کو رکوائیں، مسلسل تعلیمی ادارے بند کر کے 5 کروڑ طلبا کا گزشتہ 18 ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اگر بچوں کے مستقبل کا احساس ہے تو اپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں، 15 لاکھ پرائیویٹ اور 10 لاکھ سرکاری اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کریں۔
کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ و پبلک طلبا، اساتذہ واسٹاف کو بلاامتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پر کی جائے، بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اور ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہوگا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے ملک بھر میں کھلے رکھ کر اسکولز ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا
- وزیر تعلیم پنجاب کے اسکولز بندش کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، کاشف مرزا
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News