Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے، جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے جاتے ہیں، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں ایساسیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اور روشنی زیادہ ہو، صدرآصف زرداری
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحرشمشادسے ترکی ہم منصب کی ملاقات
دو دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی شدید پریشانی کا شکار
سعودی وفد کے دورہ پر کچھ سیاسی جماعتوں کا سیاست کرنا افسوس ناک ہے، اسحاق ڈار
حج فلائٹ آپریشن کب شروع ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
کراچی سے بادلوں کی واپسی، شہر قائد میں دھوپ نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر