Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا
صدر مملکت

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس ارٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت بلایا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کا یہ 36واں اور چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کونسل کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد دیتا ہوں، انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کررہی ہے، اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد امریکہ کو بھی خیال آگیا ہے کہ جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

 انھوں نے کہا تھا کہ آج انجینئرز کو ہم بیرون ملک زیادہ نہیں بھجوا رہے، انجینئرنگ کا شعبہ آج کے دور میں بہت اہم ہے، دنیا بھر میں پاکستان کے انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا ہے، آج بھی پاکستانی انجینئر ز کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے، یونیورسٹیوں میں انجنیرنگ کی تعلیم بامقصد ہونی چاہیے اور انجینرنگ کی تعلیم کے حوالے سے صنعت اور انجینئرز میں تعاون اور رابط ہونا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر