ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ آج سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کرہی بی ار ٹی بس میں سفر کیا جا سکے گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ جن مسافروں کے پاس کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ویکسینیشن کی ایک ڈوز والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہری و مسافر کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں۔
واضح رہے کہ حکومتی احکامات پر بی ار ٹی میں 20سمتبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News