Advertisement

پاکستان سمیت دنیا ہمارے کام کی معترف ہوئی،مصطفٰی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا ہمارے کام کی متعرف ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفٰی کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح کراچی کو اپنی کالونی سمجھ کر لوٹ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میونسپل سروسز ٹیکس کے الیکٹرک کے ذریعے وصول کرنے کی تیاری کرنے والی پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت کراچی کو پینے کا پانی دینے کو تیار نہیں، کراچی سے کچرا نہیں اٹھاتے، کراچی کو ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کرتے، اسپتالوں میں دوائیں اور اسکولوں میں تعلیم نہیں دیتے لیکن کراچی کو نوچنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ  میری نظامت کے دور میں اگر معمولی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا تو عوام کو انکے مسائل حل ہوتے ہوئے نظر بھی آتے تھے،لوگوں کے گھروں کے آگے سے کچرا اٹھا رہا تھا، انفرااسٹرکچر بہتر ہو رہا تھا، پانی کے منصوبوں پر عمل ہو رہا تھا، غریبوں کے لیے اسپتالوں میں علاج و معالجے کی بہترین سہولیات مہیا تھی۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین  مصطفٰی کمال کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے عوام کی سیر و تفریح کیلئے معیاری پارکس بنائے ، کراچی دنیا کے چار تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل کیا تو عوام خوشی خوشی معمولی ٹیکس ادا کرتے تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت عوام پر ٹیکس کا بوجھ تو بڑھاتی ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کرتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version