Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، فیصل جاوید

Now Reading:

انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، فیصل جاوید

سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ناگزیرہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید  نے کہا ہےکہ انتخابات ہرصورت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےہونگے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کسی کوکرنٹ نہیں لگےگا۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملےگا، ای وی ایم کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے گی، صاف اورشفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کا بہت جذبہ بڑھایا ، عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ پیسے کا لالچ نہیں کرنا ، پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکھلاڑیوں کومفیدمشورےدیے ،  میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تو بہترین ٹیم سامنے آتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم ماہرین کے بجائے کرپشن ماہرین سے مشورے کررہی ہے، چیف الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، اپوزیشن نے اقتدار کیلئے دھاندلی اور چور دروازے استعمال کیے یہ انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے۔

حلیم عادل شیخ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کیلئے پیپر بلیٹنگ کا عمل قابل اعتماد نہیں رہا، انتخابی عمل کو جدید طرز پر لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ای وی ایم سے اپوزیشن اور الیکشن کمشنر کی دکانوں پر تالے لگ جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہے توای وی ایم کا ماہرین کے ذریعے معائنہ کرسکتی ہے لیکن الیکشن کمیشن کرپشن کے ماہرین سے مشاورت کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اپوزیشن انتخابات کا سسٹم درست نہیں کرنا چاہتی، حکومت ای وی ایم کو اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ میں  منظور کرائے گی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کیلئے عمران خان کی جدوجہد تاریخ میں لکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے انسانی ترقی پر بھی مثبت اثر پیدا ہو رہا ہے؛ یو این ڈی پی رپورٹ
ایرانی صدر کی کراچی آمد پر کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر