Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر گل کا بکیز کی طرف سے میچ فکسنگ کی پیش کش کا اہم انکشاف

Now Reading:

عمر گل کا بکیز کی طرف سے میچ فکسنگ کی پیش کش کا اہم انکشاف

سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے دو سے تین مرتبہ بکیز کی طرف سے میچ فکسنگ کی پیش کش کا انکشاف کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ ویڈیوز دیکھ کر ریورس سوئنگ کرنا سیکھی ہے، وسیم اکرم، عرفان پٹھان اور وقار یونس کی ویڈیوز دیکھ کر ریورس سوئنگ کرنا سیکھاہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم ہوتا تھا کہ ٹیمپر بال مل جائے میں خود بال ٹیمپر کرتا تھا لیکن لیگل طریقے سے کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کبھی بھی ناخن یا دانت یا کسی اور طریقے  سےبال ٹیمپر نہیں کی بلکہ پچ دیکھ کر اندازہ ہوجاتا تھا کہ ڈرائے ہے یا کیسی ہے پھر اسی کے ذریعے بال کو ٹیمپر کرکے ریورس سوئنگ کرتا تھا۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر  نے انکشاف کیا کہ انہیں دو سے تین مرتبہ بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش ہوئی ہے لیکن انہوں نے ہر مرتبہ انکار کرکے معاملہ آگے رپورٹ کردیا۔

Advertisement

 عمر گل نے بتایا کہ پہلی مرتبہ انہیں 2010 میں کولمبو میں دو بھارتی شہریوں نے میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال فواد عالم نے ڈیبیو کیا تھا اور ہمارے فلور پر دو بھارتی شہری تھے جو مجھے شروع سے ہی بکیز لگ رہے تھے۔

عمر گل نے کہا کہ ایک دن میں اور فواد لوبی میں اسنوکر کھیل رہے تھے کہ وہ دونوں افراد بھی آگئے اور ہمارے ساتھ اسنوکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی، ہم نے ان کے ساتھ اسنوکر کھیلا اور پھر ہم وہاں سے چلے گئے۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے مزید بتایا کہ لفٹ میں نے فواد  عالم کو بتایا کہ یہ بکیز لگ رہے ہیں جس پر فواد نے کہا کہ نہیں یار عمر بھائی آپ بلاوجہ شک کررہے ہیں، پھر ایک دن فواد روتا ہوا میرے کمرے میں آیا اور کہنے لگا کہ عمر بھائی آپ صحیح کہہ رہے تھے وہ دونوں بکیز ہیں اور انہوں نے مجھے مرسڈیز دینے کی پیش کش کی لیکن میں نے انکار کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر