جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں دو تلوار پر نئے بس اسٹاپ کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل پر مل کر قابو پایا جاسکتا ہے، ہر فرد ٹریفک قوانین پر عمل کرے تو اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں نئے بس اسٹاپ، جدید ڈیوائس آویزاں کرنے اور ٹریفک پولیس کے دیگر اقدامات پر انہیں سراہا ہے۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا ہے کہ سر فیس ماؤنٹ ڈیوائس کے ذریعے ٹریفک اپ ڈیٹس اور دیگر معلومات بورڈز پر آویزاں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News