Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے،عمران سکندر

Now Reading:

صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے،عمران سکندر

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف  واحد اور موثر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر نے اپنا بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 15 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے ، شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب  میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20,106 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد  12,511 ہو گئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,268,367 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 6.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وااضح رہے کہ اب تک صوبہ بھر میں 394,023 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر