Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خرم شیر زمان

Now Reading:

سندھ میں 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خرم شیر زمان
Advertisement

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری بیان دینے سے پہلے تھوڑا سندھ پر بھی ریسرچ کیا کریں۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نابالغ بلاول کے سندھ میں 12 ہزار 4 سو 44 اسکول غیر فعال ہیں، شرح خواندگی میں سندھ ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں سب سے پیچھے ہے، سندھ میں نااہلوں کی حکومت کا بدترین تعلیمی نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدیوں پرانے نصاب سے سندھ کو ماڈرن صوبہ کیسے بنائے گی؟ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے بجائے بھینسیں اور گدھے موجود ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 2013 میں سندھ حکومت کو بچوں کیلئے ماحول دوست 50 اسکول تعمیر کرنے تھے، منصوبہ ایسے غائب ہوا جیسے گدھے پر سے سنگ، سندھ کے 60 فیصد اسکولوں میں بچوں کیلئے بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے۔

Advertisement

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری وفاق پر تنقید کے بجائے وفاق سے سبق حاصل کریں، عمران خان نے یکساں تعلیمی نظام متعارف کیا ہے، تعلیم نا صرف دور جدید کا تقاضا ہے بلکہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیرصدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس
اسد قیصر نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا
ایک اور عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی کردی
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر