Advertisement

نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کا معاملہ: نادرا نے ایکشن لے لیا

نادرا

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کے معاملے پربالآخر نادرا نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنا بلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ کی تاریخ اجرا درست نہیں کا پیغام چلا دیا گیا ہے۔

  نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر الیکشن کمیشن سے ڈیٹا آ رہا ہے لیکن نادرا نے وقتی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور نادرا حکام اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

 ایف آئی اے نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب اور واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیا ہےکہ کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے حوالے سے ہر پہلو سے انکوائری کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔

دوسری جانب  وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کو بھی لند ن میں موجود سابق وزیراعظم  نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کے حوالے سے بریف کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے نواز شریف کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے اور مکمل تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہےکہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو لا ہور میں کورونا  ویکسین لگادی گئی ہے۔

Advertisement

 سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

ریکارڈ کے مطابق  نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

 مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسی نیشن لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جس کا ریکارڈ موجود ہے اور این سی او سی کے پاس اندراج بھی کر دیا گیا یے، اس سے بڑی ناکامی اور نااہلی اس حکومت کی کیا ہو سکتی ہے، سوال یہ ہے کہ میاں صاحب کا آئی ڈی کارڈ بلاک ہے تو انٹری کیسے ہو گئی۔

یاد رہےکہ لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگی ہے، این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version