Advertisement

نیوزی لینڈ ٹیم کو دبئی منتقل کرنے کے لیے خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کے لیے خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا، جبکہ سی اے اے نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم منیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹر پرواز کی اجازت دے دی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ روتانہ جیٹ  کا خصوصی ایربس 320 طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد ایرپورٹ پہنچے گا جبکہ خصوصی طیارے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لیکر دبئی جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاریکٹوریٹ ایئر ٹرانسپورٹ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چارٹر طیارے کو اسلام آباد ایرپورٹ لینڈنگ کی اجازت دے دی جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لیکر چارٹر طیارہ رات 8 بجے دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا  جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر تنقید کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version