Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارفین کئی برسوں سےجس فیچر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اب اسے استعمال کر سکتے ہیں

Now Reading:

صارفین کئی برسوں سےجس فیچر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اب اسے استعمال کر سکتے ہیں
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ

صارفین کئی برسوں سے جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اب وہ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں واٹس ایپ میں 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کا استعمال اب متعدد صارفین کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ ممکن ہے۔

ویسے تو یہ فیچر جولائی میں محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا مگر اب کمپنی کی خواہش ہے کہ عام صارفین بھی اس فیچر کی آزمائش کریں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کو توسیع دی گئی ہے۔

اس توسیع کے بعد عام صارفین کے لیے کئی ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

Advertisement

ملٹی ڈیوائس فیچر سے صارفین پرائمری ڈیوائس (اسمارٹ فون) سے ہٹ کر 4 ڈیوائسز سے اپنے اکاؤنٹ کو لنک کرسکتے ہیں، تاہم اس فیچر میں فی الحال صرف نان فون ڈیوائسز کو ہی ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے عام صارفین کے لیے ممکن ہوگیا ہے کہ وہ ملٹی ڈیوائس فیچر کو استعمال کرسکیں گے، جس کا مقصد اس فیچر کو باقاعدہ متعارف کرانے سے قبل اس کی جانچ کرنا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور لنکڈ ڈیوائسز کے آپشن پر چلے جائیں۔

وہاں ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن ہوگا اس پر کلک کرنے پر مختلف ہدایات ہوں گی اور بتایا جائے گا کہ بیٹا فیچر کو استعمال کرنے کی شرائط کیا ہے۔

اگر ان سے مطمئن ہوں تو نیچے جوائن بیٹا پر کلک کرکے اس فیچر کے ذریعے ڈیوائسز میں فون کنکٹ کیے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019 میں خبر سامنے آئی تھی  کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر