Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12840 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 523 نئے کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7361 ہوچکی ہے، آج مزید 352 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 426293 ہوچکی ہے، اب تک 5980884  نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 455031 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 21900 مریض زیرِ علاج ہیں، 21338 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 527 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 474 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 523 نئے کیسز میں سے 173 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 47، ضلع جنوبی 28،  کورنگی 28، ضلع وسطی 36، ملیر 63 اور ضلع غربی میں سے 17  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 4،ٹھٹھہ 19،  جامشورو اور نوشہروفیروز 33۔ 33، عمرکوٹ 22، سکھر 18،تھرپارکر 25، سانگھڑ 34،شکارپور 23،  بدین اور شہید بے نظیر آباد 45،مٹیاری 20، گھوٹکی 10،ٹنڈو الہ یار 20، جیکب آباد 9، دادو 15، خیرپور 11 ، میرپورخاص10، ٹنڈو محمد خان 12 اور لاڑکانہ میں سے 10  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر