Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئین خیبر پختونخواہ کو شکست دے دی

Now Reading:

سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئین خیبر پختونخواہ کو شکست دے دی
Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئین خیبر پختونخواہ کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ  کے پہلے مرحلے میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے خیبر پختون خواہ کو 43 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 172 رنز کے تعاقب میں دفاعی چیمپئین کی پوری ٹیم 128 رنز پر ہمت ہار گئی، خیبر پختون خواہ کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ جب کے پی کی ٹیم نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں آل آؤٹ ہوئی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم اننگز کے آغاز سے  ہی مشکلات کا شکار رہی، کے پی کی ابتدائی چار وکٹیں محض 19 رنز پر گر گئیں،کپتان محمد رضوان 6، اسرار اللہ 7 جبکہ عادل امین اور مصدق احمد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

ایسے میں صاحبزادہ فرحان نے پہلے افتخار احمد اور پھر محمد وسیم کے ہمراہ پانچویں اور چھٹی وکٹ کے لیے بالترتیب 49 اور 45 رنز کی شراکت قائم کرکے خیبر پختون خواہ کو امید ضرور دلائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

 صاحبزادہ فرحان اور محمد وسیم جونیئر نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔

 سینٹرل پنجاب کے وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض 3جبکہ حسن علی ، احسان عادل، قاسم اکرم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

سینٹرل پنجاب کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں دو چوکے لگانے کے باوجود جلد پویلین واپس لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔

 تاہم پہلے احمد شہزاد اور پھر حسین طلعت نے لمبی اننگز کھیل کر ان کی کمی محسوس نہ ہونے دی،احمد شہزاد نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

 انہوں نے بابر اعظم اور محمد اخلاق کے ہمراہ بالترتیب 42 اور 40 رنز کی شراکت قائم کی،محمد اخلاق نے 24 رنز بنائے۔

 حسین طلعت نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ 75 رنز کی شراکت قائم کی شعیب ملک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ اسرار اللہ، آصف آفریدی، محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

26 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر حسین طلعت کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر