وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، (ن) لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں بلکہ بڑھا دی جاتی تھی، ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب 10 فیصد ہے۔
وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے، سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے، احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے، عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News