Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی رکشہ یونین کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

Now Reading:

عوامی رکشہ یونین کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

عوامی رکشہ یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لبرٹی چوک میں احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل کر رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل نے کہا ہے کہ پٹرول بم گرا کرحکومت نے رکشہ ڈرائیوروں کو زندہ درگور کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ تھی اب مزید بڑھا دی گئی ہےحکومت کو قیمت کم کرنی چاہیے۔

احتجاجی مظاہرے میں عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو پٹرول 65روپے لٹر تھا وزیر اعظم کہتے تھے 40روپے کروں گا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں 100روپے والا ڈالر170کا ہوگیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل نے کہا ہے کہ آٹا، گھی، چینی، سبزیاں، چکن، دالیں، مصالحے سب غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کرے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ناکامی کی وجہ جان لیوا مہنگائی ہے، حکومتی وزیر، مشیر روز بتاتے ہیں ہم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں لیکن غریب بددعائیں دے رہے ہیں، سابق حکمرانوں کو ڈاکو ثابت کرنے میں تین سال ضائع کر دیئے گئے ہیں۔

انھوں نے احتجاجی مظاہرے میں کہا ہے کہ مافیا کے سارے لوگ حکومت  بدلنے کے ساتھ ہی پارٹی بدل لیتے ہیں، اب سارا مافیا حکومتی چھتری تلے جمع ہے جو  نا  تو خود ٹیکس دیتا ہے نا انویسٹروں سے لینے دیتا ہے، سارا بوجھ غریبوں پر ڈال دیا گیا ہے جو سراسر ٖظلم ہے، عوامی رکشہ یونین اور عوامی پاسبان مل کر اس ظلم کے آگے پل باندھے گی۔

احتجاجی مظاہرے میں عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر ذیشان اکمل کا کہنا ہے کہ اب احتجاجی مظاہرو ں کا طویل سلسلہ شروع کریں گے، پورے شہر میں لوگوں کو غفلت اور بے حسی کی نیند سے جگانے کے لئے احتجاج ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 19 برس بیت گئے
عبوری افغان ترجمان کا پاکستان کی سیاسی صورتحال پر غیرضروری تشویش کا اظہار
کراچی؛ ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ تیار کرلی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر