Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کراچی کے کاروبار کو تباہ کررہی ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

سندھ حکومت کراچی کے کاروبار کو تباہ کررہی ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے کاروبار کو تباہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے تاجر ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے خلاف ہے، ہم اگر یہ احتجاج کرتے تو کہا جاتا کہ ہم سیاست کررہے ہیں، شہر کی نمائندگی کرنے پر تحریک انصاف کی جانب سے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کووڈ کے دوران ملک بہتری کی جانب گیا پوری دنیا نے دیکھا صوبہ سندھ 18ویں ترمیم کے تحت غنڈہ گردی کررہا ہے، پلاننگ کے تحت کراچی کے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آج تاجر احتجاج کررہے ہیں اگر یہی سلوک رہا تو پورے  کراچی ایم اے جناح روڈ پر ہوگا، 13 سال سے اسٹریٹ کرائم، کچرے اور صاف پانی کے مسائل ہیں، 13 سالوں سے کراچی کے ایک نوجوان کو نوکری نہیں ملی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے، سندھ حکومت کے ظالمانہ رویے کے خلاف پورے کراچی کو اٹھنا چایئے، وزیر اعظم صاحب سے کہوں گا 6 ماہ کے لئے گورنر راج لگا دیا جائے، ہمیں یقین ہے 6 ماہ میں کراچی کے حالات بدل جائیں گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مزاق بنایا، کووڈ میں وزیراعظم کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا کاروبار الگ ہے لیکن جو اصل کاروباری شخصیات ہیں وہ متاثر ہورہی ہے، پاکستان کو برباد کرنا ہے تو تاجروں کو پریشان کیا جائے، سندھ حکومت منصوبہ بندی کے تحت کراچی کے کاروبار کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ بھر میں جلسے کررہے ہیں اور سندھ حکومت کراچی کے پڑھے لکھے طبقے کو اذیت پہنچارہی ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کا تاجر شدید متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کراچی کے تاجروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہمارا ایک ایم پی اے تاجروں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوگا، ہمارے نمائندے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کراچی آگے بڑھے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم کو پریشان کرنے کیلئے کراچی کی معیشت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، کراچی کے ساتھ سندھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، میں گورنر صاحب سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ یہاں آئیں۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی میں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، سندھ حکومت کے ظالمانہ رویے کے خلاف کراچی کی عوام کھڑی ہوجائے، پی ٹی آئی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، ہم کراچی کا مقدمہ لڑیں گے اور کراچی کے تاجروں کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
ضمنی انتخابات؛ لاہور، ڈی جی خان، قصور، گجرات سمیت دیگرشہروں میں دفعہ144نافذ
مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر