امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کا تصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے تین برس میں مختلف پنڈورا باکسز کھولے، حکومتی رویے نے سیاسی تصادم کو نکتہ عروج پر پہنچا دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کا تصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے، قوم تینوں جماعتوں سے بے زار ہوچکی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر کوئی چارہ نہیں، انتخابی اصلاحات پر پوائنٹ سکورنگ ملک کے لیے مزید تباہ کن ہوگی۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن اور میڈیا پر چڑھائی نہ کرے، سیاست دان سنجیدگی اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اہلیت سے بھرپور افراد پر مشتمل جماعت ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام دین کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنے، ہم ملک کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News