Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا صاحب آپ خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی

Now Reading:

مولانا صاحب آپ خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اور خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والے نہ عدم اعتماد کی تحریک لاتے ہیں نہ مستعفی ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ سے قبل استعیفوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی، ثابت ہوچکا ہے کہ استعیفوں کا معاملہ ایک اور ایل ایف او تھا، ہمیں 7 ممبران ہونے کا طعنہ نہ دیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بزدار حکومت کو گرانے میں پہل کریں، پنجاب کے عوام عذاب میں ہیں آپ بزدار حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے؟

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا صاحب آپ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اور خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد، پوائنٹ آف سیل اسکیم پر ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے مزے
ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن کو آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی
کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اہم اجلاس
مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی میڈیا سے گفتگو
لعل شہباز قلندر عرس، زائرین کی بس کو حادثہ، 3 افراد ہلاک 15 زخمی
اراکین پارلیمنٹ و سینیٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر