نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، ٹام لیتھم

انوشہ شیخ

16th Sep, 2021. 12:20 pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ باولرز کا کردار زیادہ ہوگا۔

  کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جیسی بھی کنڈیشنز ہونگی اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فیصد  شائقین کو داخلے اجازت ہے لیکن پھر بھی شایقین کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

   ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان میں جتنا بھی وقت گزارنے کا ملے گا ہم اس سے محظوظ ہونے کی کوشش کریں گے۔

ٹام لیتھم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے اسکواڈ میں اسپنرز موجود ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے سپنرز کو کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

Adsence 300X250