Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ننھے ریچھ کو سلائیڈنگ سکھاتی ماں کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

ننھے ریچھ کو سلائیڈنگ سکھاتی ماں کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر جانوروں کی مختلف ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں وہ کبھی شرارتیں کرتے اور کبھی کھیلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں، ایسی ہی مادہ ریچھ اور اس کے بچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیو امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک اسکول کے پلے گراؤنڈ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پلے گراؤنڈ خالی دیکھ کر ریچھنی اپنے بچے کو لے کر وہاں داخل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریچھنی اپنے بچے کو سلائیڈ لینا سکھا رہی ہے۔

ریچھنی نے پہلے خود بڑی سلائیڈ پر جھول کر بچے کو بتایا اس کے بعد اسے چھوٹی سلائیڈ سے آنے کی ترغیب دینے لگی ،جب ننھا ریچھ وہاں سے جھول کر نیچے آگیا تو ماں نے اسے سینے سے لگا لیا۔

اسکول کے اندر موجود ٹیچرز نے یہ سارا واقعہ اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کرلیا۔

Advertisement

بعد ازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹیچرز نے کہا کہ اس وقت اسکول بچوں سے خالی تھا، اگر اس وقت اسکول میں بچے ہوتے تو وہ حفاظتی اقدامات کرنے کو ترجیح دیتے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مسرت آمیز حیرت کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر