نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکورٹی وجوہات کی آڑ میں پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے، پاکستان میں موجود سیکورٹی ٹیم سے رپورٹ ملنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے دورے سے دستبرداری کے بعد انگلینڈ نے فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے مانگے تھے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیموں کے دوروں کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پاکستان جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای سی بی نے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے پر اسرار کیا تھا ،دونوں ممالک کی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13, 14 اکتوبر کو ہونا تھی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News