Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وفاقی وزراء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمشن پر حملے کئے جارہے ہیں، الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمشن وفاقی وزراء کے خلاف قانونی کارروائی کرے، الیکشن کمشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزراء چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دباو ڈال رہے ہیں، عمران صاحب کے حکم پر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ڈسکہ اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران صاحب کے حکم پر الیکش کمیشن پر نکالا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر