قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے متعدد مطالبات مان کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رواں سال اسٹوڈنٹ ویلفیئر اور لائبریری فنڈ گزشتہ سال کے مطابق رہے گا، یونیورسٹی نئے طلبہ کے لیے حد 5 فیصد تک سالانہ فیس میں اضافہ کرے گی، ڈیپارٹمنٹل سکیورٹی فیس کم کر کے 6 ہزار سالانہ اور لائبریری فیس مستقل بنیاد پر 5500 روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میس سکیورٹی کم کر کے 4 ہزار جبکہ ہاسٹل سکیورٹی فیس 5 ہزار روپے اس سال کے لیے کر دی گئی، سینٹرل لائبریری رات 9 بجے تک کھلی رہا کرے گی جبکہ پرائویٹ ہاسٹل کا بندوبست ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News