Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنا بند کرے، روسی وزیر خارجہ

Now Reading:

امریکہ دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنا بند کرے، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارروف کا کہنا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنا بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارروف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حوالے سے دوہرا معیار ختم کیا جائے، مغرب کے مفاد میں ہو تو حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔

سرگئی لارروف نے مزید کہا کہ ملٹری مداخلت کی پالیسی کے بعد ڈویلپمنٹ پالیسی مسلط کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے پرفی الحال غور نہیں کیا جا رہا ہے۔

سرگئی لاروف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔ ان کا یہ تبصرہ طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے ایلچی کی نامزدگی کے بعد سامنے آیا تھا۔ عالمی ادارے میں افغانستان کی نشست طالبان کو دینے پر ممالک کے درمیان اختلاف سامنے آیا۔

Advertisement

روسی وزیر خارجہ نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا تھا کہ فی الوقت طالبان کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا معاملہ فی الوقت زیرغور نہیں ہے۔

طالبان کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے گزشتہ سوموار کو دوحہ میں مقیم اپنے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا نیا سفیر نامزد کیا تھا۔ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے غنی حکومت کے کم وبیش تمام فیصلے اور اقدامات کالعدم قرار دے دیئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر