Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

Now Reading:

حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس کیا گیا ہے جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندر بلوچ، سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف عثمان خالد،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈی جی نرسنگ ، پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کمیونٹی مڈوائفری سکول کی عمارت کو نرسنگ سکول میں منتقلی کیلئے اقدامات اور ڈاکٹرزکی جدیدپیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلزکا جائزہ لیا ہے، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلز بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے،

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے، حال ہی میں صوبہ بھرکے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید تربیت کروائی گئی ہے اور آئندہ ڈاکٹرزکو ایم پی ڈی ڈی جیسے مختلف اداروں سے جدیدٹریننگ کورسزکروائے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکیلئے فنانشل مینجمنٹ،ہیومن ریسارس مینجمنٹ،ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ،ریسرچ پیپرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے جدید کورسز ڈیزائن کیے جارہے ہیں، ڈاکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کورونا کے چاروں ادوارکے دوران بے مثال فرائض سرانجام دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے نظام میں انتظامی اصلاحات کے ذریعے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیرکیاجاسکتا ہے، سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ڈاکٹرزکی جدید تربیت کے حوالہ سے فوکل پرسن ہوں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزکو بھی پیشہ وارانہ طورپرمضبوط دیکھناچاہتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کو عام آدمی کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ماضی کے کسی بھی حکمران نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف نہیں دیا تھا، وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب کی عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر