Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین بسیں آزمائشی طور پر ٹریک پر آگئی

Now Reading:

گرین بسیں آزمائشی طور پر ٹریک پر آگئی
گرین بس

کراچی کے شہریوں کا صبر رنگ لے آیا، گرین بسیں آزمائشی طور پر گرین لائن ٹریک پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کراچی پہنچنے والی 40 گرین بسوں میں سے 20 کوبندرگاہ سے سرجانی بس ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔

شہریوں نے آج صبح سویرے  پہلی بار آزمائشی طور پر گرین لائن ٹریک پرچلنے والی گرین بسوں کے مناظر دیکھے، پانچ روز قبل گرین بسیں چین سے کراچی پورٹ لائی گئی تھیں۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40 بسوں کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے کراچی پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اکتوبر 2021سے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ موجودہ حکومت نے منصوبے کے لیے بسوں کی فراہمی کی مختلف ڈیڈ لائنز کا اعلان کیا جس کے بعد آخر کار پہلی کھیپ پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکا29اپریل تک کاشیڈول جاری
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر