Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف صنعتکار ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ، لنگر خانوں کا قیام اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ خواجہ جلال الدین رومی نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں پلاٹ کی الاٹمنٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات اور مواقع فراہم کریں گے، مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

دوسری جانب خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11 فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اسپتالو ں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر