Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعتوں کا فروغ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے حوصلہ افزائی ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

صنعتوں کا فروغ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے حوصلہ افزائی ہے، گورنر سندھ
،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صنعتوں کا فروغ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے حوصلہ افزائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے انڈسٹریل زونز کی تعمیر و ترقی اور پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انڈسٹریل زونز کی تعمیر و ترقی سے منسلک اقدامات سے معیشت مزید مستحکم ہو گی، کراچی میں روزگار کے لیے افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی کے ضمن میں اقدامات خوش آئند ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ترجیحی خطوط پراقدامات کیے جا رہے ہیں، نئی ایس ایم ای پالیسی کاروباری نمو کو فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ صنعتی عمل سے وابستہ کاروباری برادری کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز سے متعلق تمام ایشوز حل کر لئے ہیں اور جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے مزید کہا کہ اسٹیل ملز کی حدود میں 1500 ایکڑ پر انڈسٹریل پارک اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون تعمیر کر رہے ہیں، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے منسلک صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر