Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی رئیلیٹی شو کے لیے سلمان خان کو کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا؟ مداح جان کر حیران رہ گئے

Now Reading:

بھارتی رئیلیٹی شو کے لیے سلمان خان کو کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا؟ مداح جان کر حیران رہ گئے

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو بھارتی رئیلیٹی شو کی میزبانی کے لیے کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا حقیقت سامنے آتے ہی مداح حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن  کی 14 ہفتوں کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو 350 کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 15 کے ہر ہفتے میں 25 کروڑ کی رقم وصول کریں گے۔

اس حوالے سے میڈیا نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے خود بگ باس سیزن 15 میں میزبانی کے لیے اپنی فیس 15 فیصد بڑھانے کے مطالبہ کیا تھا۔

 بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔

Advertisement

 یاد رہے کہ اداکار سلمان خان بگ باس کے گزشتہ 11 سیزن سے اس شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جو کسی بھی رئیلیٹی شو کی میزبانی کرنے کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار سلمان خان کوکمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

 سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

خیال رہے کہ کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

فلم نقاد کمال آر خان کے نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔

تاہم عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ سے متعلق تنقیدی ریویو دیا تھا۔

 کمال آر خان نے سلمان خان سمیت تمام اسٹارز کی تضحیک کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے کمال خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، اور عدالت سے انہیں ہتک آمیز ٹوئٹس و پیغامات روکنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر