Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز خٹک

Now Reading:

پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر دفاع جارجی پنیاتوف نے ملاقات کی جس میں پرویز خٹک نے کہا کہ بلغاریہ کے ساتھ   باہمی  تعاون کے تمام شعبوں بشمول دفاع میں مزید فروغ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کردار ادا کرے ، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا افغان عوام کی مکمل حمایت کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام افغان دھڑوں کی نمائندگی کرنے والا ایک جامع سیاسی حل واحد قابل عمل آپشن ہے ، پاکستان کی معاشی مصروفیات اور ترقیاتی حکمت عملی کا کوئی فوجی یا جارحانہ ڈیزائن نہیں ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، بلغاریہ اور پاکستان دونوں کو مل کر خطے میں امن اور سلامتی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Advertisement

جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر دفاع جارجی پنیاتوف نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر