Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اقلیتی عبادت گاہوں کی عمارتوں کی بحالی کا کام کرے گی ، عثمان بزدار

Now Reading:

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اقلیتی عبادت گاہوں کی عمارتوں کی بحالی کا کام کرے گی ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اقلیتی عبادت گاہوں کی عمارتوں کی بحالی کا کام کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا 7 واں اجلاس ہوا جس میں میں آثار قدیمہ اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے مختلف پروجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی بادشاہی مسجد سمیت 10 تاریخی مزارات کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کرے گی ، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی، مری سمیت دیگر شہروں میں تاریخی عبادت گاہوں کو بحال کیا جائے گا ، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور، بہاولپور، ملتان، مرید کے اور فیصل آباد میں دلکش سٹی کے پروجیکٹ کرے گی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کے تاریخی بریڈلے ہال اور برکت علی خان ہال کو تعمیر و مرمت اور بحالی کے بعد کھول دیا جائے گا ، مزار سے ملحق پارک، میوزیم اور شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔

Advertisement

اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی ، ماسٹر کنزرویشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ، رم مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی 6 پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے تحت 50 کروڑ کے 10 پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں ، اندرون لاہور میں بوسیدہ تاریخی عمارتوں کی بحالی سمیت 4 منصوبے بھی جاری ہیں ، فرانس کے تعاون سے 4 ارب روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم کو بحال کیا جائے گا ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ژوب،مردان اور مظفر آبادمیں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروجیکٹ مکمل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر