Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا منصوبہ بنالیا

Now Reading:

کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا منصوبہ بنالیا
کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے اپنی نجکاری کا عمل پورا کرنے کے لئے کراچی کی عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا نیا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے شہریوں سے مزید 9 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے کے ایم سی کا ٹیکس جمع کرنے کا نیا کھیل کے الیکٹرک اس منصوبے کے تحت کے ایم سی سے کا ٹیکس جمع کرکے سندھ حکومت سے اپنی ریکوری کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل میں کے الیکٹرک کے واجبات سب سے بڑی رکاوٹ تھے کے الیکٹرک کی جانب سے سندھ حکومت کو ماہانہ 2 ارب روپے کی بلنگ کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک سندھ حکومت کی جانب سے ادائیگی میں کمی کی وجہ اس معاہدے کی سب سے اہم وجہ قرار دی جارہی ہے ،سندھ حکومت نے بھی ریکوری کے لئے کے الیکٹرک کے منصوبے پر لبیک کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہریوں سے فائز ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس بجلی کے بل کے ذریعے لیا جائے گا، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ  سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے تقریبا 50 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک شنگھائی کے ساتھ معاہدے میں یہ تمام وصولیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ،ایس ایس جی سی کو بھی کے الیکٹرک نے 100 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، شزہ فاطمہ
پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی، شرجیل میمن
سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا اعلان
ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر