Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر صحت خیبر پختونخوا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Now Reading:

وزیر صحت خیبر پختونخوا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 62 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے لئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے آخری اور اہم مرحلے میں ہیں، ہیلتھ اسٹاف کو پولیو، کورونا، ڈینگی اور اس سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ 11 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے، خیبرپختونخوا کی 40 فیصد آبادی نے اب تک کورونا کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا ہے کہ صحت کی شعبے میں بہتری زیادہ سے زیادہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 50 لاکھ روپے تک مفت لیور ٹرانسپلانٹ کا علاج کروانے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی؛ گرفتار بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر