Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی ویکسی نیشن کے غلط اندراج کا معاملہ، ایک اور اہم پیش رفت

Now Reading:

نواز شریف کی ویکسی نیشن کے غلط اندراج کا معاملہ، ایک اور اہم پیش رفت

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کوغفلت اور نااہلی کے باعث معطل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسی نیشن کے اندراج کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔

Advertisement

ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی تھی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسی نیشن لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جس کا ریکارڈ موجود ہے اور این سی او سی کے پاس اندراج بھی کر دیا گیا ہے، اس سے بڑی ناکامی اور نااہلی اس حکومت کی کیا ہو سکتی ہے، سوال یہ ہے کہ میاں صاحب کا آئی ڈی کارڈ بلاک ہے تو انٹری کیسے ہو گئی۔

دوسری جانب نواز شریف کو کورونا ویکسین لگنے کے معاملے پر نادرا نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنا بلاک کر دیاتھا ۔

اس کے علاوہ نادرا کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ کی تاریخ اجرا درست نہیں کا پیغام بھی چلا دیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر