Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک ختم نبوت میں ہزاروں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،چوہدری پرویزالٰہی

Now Reading:

تحریک ختم نبوت میں ہزاروں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،چوہدری پرویزالٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت میں ہزاروں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج یوم تحفظ ختم نبوتﷺ کے دن پر میں تمام امت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور شیرِ خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنگ یمامہ کے شہداء اور اس جنگ میں شریک تمام ہستیوں نے تحفظ ختم نبوت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان پاک ہستیوں نے قیامت تک امت کے سامنے معیار قائم کر دیا کہ ختم نبوت کی حفاظت اور دین کی سربلندی ایسے کی جاتی ہے، اس عظیم کارنامے پر ساری امت قیامت تک ان کی احسان مند رہے گی، اللہ کریم ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز بھی دیا کہ میں یمامہ کے میدان میں حاضر ہوا ہوں اور میں نے یمامہ کے میدان میں شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی ہے  اور نوافل بھی ادا کئے ہیں، میں برصغیر کے مسلمانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہتحریک ختم نبوت میں ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،تقریباً 100 سال بعد 1974ء میں مسلمانوں کو عظیم کامیابی ملی جب تحفظ ختم نبوت کا قانون پاس ہوا ہے، اس بل کو پاس کروانے کیلئے حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب آف گولڑہ شریف، امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب، ظہور الٰہی شہید صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اس کے علاوہذوالفقار علی بھٹو صاحب، مولانا شاہ احمد نورانی صاحب، مفتی محمود صاحب اور سردار طفیل احمد صاحب سمیت اس وقت کی تمام اسمبلی اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں جنہوں نے اس بل کو پاس کروانے میں اپنا حصہ ڈالا ان سب کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ حضور ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو ختم نبوت کے تحفظ اور دین کی سربلندی کیلئے قبول فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر